مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الرؤيا
من قال: إذا رأى ما يكره فليتعوذ باب: وہ روایات جن میں یہ فرمایا گیا ہے کہ جب آدمی کوئی ناپسندیدہ چیز دیکھے تو تعوّذ پڑھے
حدیث نمبر: 32516
٣٢٥١٦ - حدثنا عبد اللَّه بن نمير عن يحيى بن سعيد عن أبي سلمة عن أبي قتادة قال سمعت رسول اللَّه ﷺ يقول: "الرؤيا من اللَّه، والحلم من الشيطان، فإذا رأى أحدكم ما يكره فلينفث عن يساره (ثلاثًا) (١) (و) (٢) ليتعوذ (باللَّه) (٣) من شرها فإنها لا تضره" (٤).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو قتادہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ اچھا خواب اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہے اور برا خواب شیطان کی طرف سے ہے، جب تم میں سے کوئی بری چیز دیکھے تو بائیں طرف تین مرتبہ ہلکا سا تھوک دے، اور اللہ تعالیٰ سے اس خواب کے شر سے پناہ مانگے ، وہ خواب اس کو ضرر نہیں پہنچائے گا۔
حواشی
(١) زائدة في [جـ، ك].
(٢) في [ك]: (أو).
(٣) سقطة من: [ك].