مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 32511

باب: وہ روایات جو اسلاف سے منقول ہیں ان خوابوں کے بارے میں جو نبی کریمعلیہ السلام بیان فرما دیا کرتے تھے

ما قالوا فيها يخبره النبي ﷺ (من) الرؤيا

حدیث نمبر: 32511
٣٢٥١١ - حدثنا عفان قال حدثنا حماد بن سلمة عن أبي الزبير عن جابر قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "رأيت كأني في درع حصينة ورأيت بقرة منحورة فأولت أن الدرع المدينة والبقر بقر" (١).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : کہ میں نے خواب میں دیکھا ہے کہ گویا میں ایک مضبوط زرہ میں ہوں اور میں نے ایک ذبح شدہ گائے دیکھی، میں نے اس خواب کی تعبیر یہ لی کہ زرہ سے مراد مدینہ منورہ ہے اور گائے (بقر) سے مراد بقر یعنی چیرنا پھاڑنا ہے۔

حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الرؤيا / حدیث: 32511
درجۂ حدیث محدثین: إسناده صحيح , تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): صحيح؛ أخرجه أحمد (١٤٧٨٧)، والنسائي في الكبرى (٧٦٤٧)، والدارمي (٢١٥٩)، وابن سعد ٢/ ٤٥.
تخریج حدیث «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: صحيح . »
«أخرجه ابن الجارود فى «المنتقى» برقم: 1139، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 7600، والدارمي فى «مسنده» برقم: 2205، وأحمد فى «مسنده» برقم: 15015، ترقيم محمد عوامة: 31129»