مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الرؤيا
ما قالوا فيها يخبره النبي ﷺ (من) الرؤيا باب: وہ روایات جو اسلاف سے منقول ہیں ان خوابوں کے بارے میں جو نبی کریمعلیہ السلام بیان فرما دیا کرتے تھے
٣٢٥٠٦ - حدثنا أبو داود (١) عمر بن سعد عن (بدر) (٢) (بن) (٣) (عثمان) (٤) عن (عبيد اللَّه) (٥) بن مروان عن أبي عائشة عن ابن عمر قال: خرج إلينا رسول اللَّه ﷺ ذات غداة فقال: "رأيت آنفا أني أعطيت الموازين والمقاليد، فأما المقاليد فهذه (المفاتيح) (٦) (وأما الموازين فهي التي تزنون بها) (٧)، فوضعت في كفة، ووضعت أمتي في كفة، فرجحت بهم، (ثم جيء) (٨) بأبي بكر فرجح، (ثم جيء بعمر فرجح) (٩)، ثم جيء بعثمان فرجح"، (قال: "ثم) (١٠) رفعت"، قال: فقال له رجل: فأين نحن؟ قال: "حيث جعلتم أنفسكم" (١١).حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے فرماتے ہیں کہ ایک صبح رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہماری طرف نکلے اور فرمایا کہ میں نے ابھی دیکھا ہے کہ مجھے ترازو اور کنجیاں دی گئی ہیں، کنجیاں تو یہی چابیاں ہیں، مجھے ایک پلڑے میں رکھا گیا اور میری امت کو ایک پلڑے میں رکھا گیا پس میں ان سے جھک گیا، پھر ابوبکر کو لایا گیا اور ان کا وزن کیا گیا تو وہ جھک گیا پھر عمر کو لایا گیا اور ان کا وزن کیا گیا وہ بھی جھک گئے، پھر عثمان کو لایا گیا اور ان کو تولا گیا تو وہ بھی جھک گئے، آپ نے فرمایا کہ پھر ترازو کو اٹھا لیا گیا۔ راوی فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نے آپ سے عرض کیا کہ پھر ہم کہاں ہوں گے ؟ آپ نے فرمایا کہ جس جگہ تم اپنے آپ کو رکھو گے۔