مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الرؤيا
ما قالوا فيما يخبر به الرجل من الرؤيا باب: وہ روایات جو اسلاف سے منقول ہیں ان خوابوں کے بارے میں جن کو کسی کے سامنے بیان نہیں کرنا چاہیے
حدیث نمبر: 32494
٣٢٤٩٤ - حدثنا سفيان بن عيينة عن أبي الزبير عن جابر (قال: جاء) (١) رجل إلى النبي ﷺ فقال: إني رأيت كأن عنقي ضربت، قال: "لم يخبو أحدكم بلعب الشيطان (به) (٢) " (٣).مولانا محمد اویس سرور
حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے عرض کیا کہ میں نے خواب میں دیکھا ہے کہ گویا میری گردن اڑا دی گئی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تم میں سے کوئی اپنے ساتھ شیطان کے کھیلنے کو کیوں بیان کرتا ہے ؟
حواشی
(١) في [أ، ب، جـ]: (قال: قال رجل).
(٢) سقطة في: [ط].