مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الرؤيا
ما قالوا فيمن رأى النبي ﷺ في المنام باب: وہ باتیں جو اسلاف نے اس آدمی کے بارے میں فرمائی ہیں جس کو نبی کریمعلیہ السلام کی خواب میں زیارت ہو
حدیث نمبر: 32491
٣٢٤٩١ - حدثنا أحمد بن عبد اللَّه قال: حدثنا ليث بن سعد عن أبي الزبير عن جابر أن رسول اللَّه ﷺ قال: "من رآني في النوم فقد رآني، (فإن) (١) الشيطان (لا يتمثل) (٢) في صورتي" (٣).مولانا محمد اویس سرور
حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جس شخص نے خواب میں میری زیارت کی اس نے حقیقتاً مجھے دیکھا، شیطان میری صورت میں نظر نہیں آسکتا۔
حواشی
(١) في [ك]: (إن).
(٢) في [جـ]: [ليتمثل].