مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الصلوات
من قال أفضل الصلاة لميقاتها باب: بہترین نماز وہ ہے جو وقت پر ادا کی جائے
حدیث نمبر: 3245
٣٢٤٥ - حدثنا ابن علية عن أيوب عن محمد قال: نبئت أن أبا بكر وعمر كانا يعلمان الناس: تعبد اللَّه ولا تشرك به شيئا، وتقيم الصلاة التي (افترض) (١) اللَّه لواقيتها؛ فإن في تفريطها الهلكة (٢).مولانا محمد اویس سرور
محمد فرماتے ہیں کہ مجھے بتایا گیا ہے کہ حضرت ابوبکر اور حضرت عمر لوگوں کو سکھایا کرتے تھے کہ اللہ کی عبادت کرو اور اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہراؤ، وہ نمازیں قائم کرو جنہیں اللہ تعالیٰ نے ان کے وقت پر فرض فرمایا ہے۔ اس لئے کہ ان کے ضائع کرنے میں ہلاکت ہے۔
حواشی
(١) في [جـ]: (افترضها).
(٢) مجهول؛ لجهالة شيخ محمد.