٣٢٤٠٤ - حدثنا يزيد بن هارون قال أخبرنا بن أبي ذئب عن الزهري عن عامر بن سعد عن أبيه أن نفرا أتوا رسول اللَّه ﷺ (فسألوه) (١) فأعطاهم إلا رجلًا منهم، فقال سعد: يا رسول اللَّه (٢) أعطيتهم وتركت فلانًا، واللَّه إني لأراه مؤمنًا، فقال رسول اللَّه ﷺ: "أو مسلما" (فقال) (٣) سعد: واللَّه إني لأراه مؤمنا فقال رسول اللَّه ﷺ: "أو مسلما" (فقال ذلك ثلاثًا) (٤) فقال رسول اللَّه ﷺ (٥) ذلك ثلاثًا (٦).حضرت سعد رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ایک گروہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا ، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سب کو مال عطا کیا سوائے ان میں سے ایک آدمی کے، تو سعد رضی اللہ عنہ نے عرض کیا : اے اللہ کے رسول ﷺ! آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سب کو عطا کیا اور فلاں کو چھوڑ دیا۔ اللہ کی قسم ! میں اسے مومن جانتا ہوں۔ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : یا مسلمان سمجھتے ہو ؟۔ تو سعد رضی اللہ عنہ نے عرض کیا : میں اس کو مومن جانتا ہوں، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : یا مسلمان سمجھتے ہو ؟ پس رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ تین بار کہا۔