حدیث نمبر: 32403
٣٢٤٠٣ - حدثنا محمد بن بشر قال: (حدثنا) (١) سعيد عن قتادة عن أنس أن نبي اللَّه ﷺ قال: "يخرج من النار من قال: لا إله إلا اللَّه وكان في قلبه من الخير (٢) شعيرة، ثم قال (الثانية) (٣): يخرج من النار من قال: لا إله إلا اللَّه، و (كان) (٤) في ⦗٣٩⦘ قلبه من الخير (ما) (٥) يزن برة، [ثم قال: يخرج من النار من قال: لا إله إلا اللَّه وكان في قلبه من الخير ما يزن ذرة] (٦) " (٧).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ اللہ کے نبی ﷺ نے ارشاد فرمایا : جہنم سے نکلے گا وہ شخص جس نے اس کلمہ کو پڑھا ہو : اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور اس کے دل میں جو کے دانے کے برابر بھلائی ہو، پھر دوسری مرتبہ فرمایا : اور جہنم سے نکلے گا وہ شخص جس نے اس کلمہ کو پڑھا ہو : اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور اس کے دل میں گیہوں کے وزن کے برابر بھلائی ہو، پھر فرمایا : جہنم سے نکلے گا وہ شخص بھی جس نے اس کلمہ کو پڑھا ہو : اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اس حال میں کہ اس کے دل میں ذرے کے وزن کے برابر بھلائی ہو۔

حواشی
(١) في [جـ، ك]: (نا).
(٢) في [هـ]: زيادة (ما يزن).
(٣) سقط من: [أ، ح، ز، و].
(٤) سقط (كان) من: [أ، ب، ك، ط].
(٥) في [ط]: سقط.
(٦) سقط ما بين المعكوفين من: [أ، ح، ط، هـ].
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الإيمان / حدیث: 32403
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): صحيح؛ أخرجه البخاري (٤٤)، ومسلم (١٩٣).
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32403، ترقيم محمد عوامة 31024)