حدیث نمبر: 32402
٣٢٤٠٢ - حدثنا عمر بن أيوب عن جعفر بن برقان قال: كتب إلينا عمر ابن عبد العزيز: أما بعد فإن عرى الدين وقوام الإسلام: الإيمان باللَّه وإقام الصلاة وإيتاء الزكاة، فصلوا الصلاة لوقتها.مولانا محمد اویس سرور
حضرت جعفر بن برقان فرماتے ہیں کہ حضرت عمر بن عبدالعزیز رحمہ اللہ نے ہمیں خط لکھا جس میں فرمایا : حمدو صلوۃ کے بعد یقینا دین کی مضبوطی اور اسلام کی بنیاد، ایمان باللہ، اور نمازوں کی پابندی کرنا، اور زکوٰۃ دینا ہے، پس تم لوگ نماز کو اس کے وقت پر پڑھا کرو۔