حدیث نمبر: 3240
٣٢٤٠ - حدثنا ابن علية عن ابن عون قال: قيل للحسن إنهم يقولون يكره أن يصلي الرجل وقد أخرج يده من تحت نحره، فقال الحسن: لو وَكَل اللَّه دينه إلى هؤلاء (لضيقوا) (١) على عباده.مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عون فرماتے ہیں کہ حسن سے سوال کیا گیا کہ لوگ کہتے ہیں کہ نمازی کے لئے مکروہ ہے کہ وہ اپنے ہاتھ کو گردن کے نیچے سے باہر نکالے۔ حسن نے فرمایا کہ اگر اللہ تعالیٰ دین ان لوگوں کے حوالے کردیتا تو وہ اس کے بندوں کے لئے تنگیاں پیدا کردیتے !
حواشی
(١) في [أ، ب، جـ، ك]: (ليضيقوا)، وفي [هـ]: (يضيقوا).