حدیث نمبر: 32399
٣٢٣٩٩ - حدثنا وكيع عن (عمر) (١) بن منبه عن سوار بن شبيب قال: جاء رجل إلى ابن عمر فقال إن هاهنا قومًا يشهدون علي بالكفر، فقال: ألا تقول: لا إله إلا اللَّه فتكذبهم (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت سوار بن شبیب رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ایک آدمی حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کی خدمت میں حاضر ہو کر کہنے لگا : یہاں کچھ لوگ ہیں جو میرے خلاف کفر کی گواہی دیتے ہیں ، تو آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا : تم یوں کیوں نہیں کہتے؛ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں۔ اس طرح ان کی تکذیب کرو۔
حواشی
(١) في [أ، جـ، ح، ط، هـ]: (عمرو).