حدیث نمبر: 32389
٣٢٣٨٩ - حدثنا غندر عن شعبة عن سلمة عن إبراهيم عن علقمة قال: قال وجل عند عبد اللَّه: إني مؤمن، فقال: قل: إني في الجنة! ولكنا نؤمن باللَّه وملائكته وكتبه ورسله (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت علقمہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ایک شخص نے حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے پاس یوں کہا : یقینا میں مومن ہوں۔ آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا : یوں کہہ ! یقینا میں اہل جنت میں سے ہوں ؟ ! اور فرمایا لیکن ہم اللہ پر اور اس کے فرشتوں پر ، اور اس کی کتابوں پر اور اس کے رسولوں پر ایمان لاتے ہیں۔