حدیث نمبر: 32383
٣٢٣٨٣ - [حدثنا يزيد بن هارون عن العوام عن علي بن مدرك عن أبي زرعة عن أبي هريرة قال: الإيمان (نور) (١)، فمن زنا فارقه الإيمان، (فمق لام) (٢) نفسه و (راجع) (٣) راجعه الإيمان] (٤) (٥).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت ابو زرعہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا : ایمان تو ایک نور ہے پس جو شخص زنا کرتا ہے تو ایمان اس سے جدا ہوجاتا ہے۔ پھر جو شخص اپنے نفس کو ملامت کرتا ہے اور اللہ کی طرف رجوع کرتا ہے تو ایمان اس کے پاس واپس لوٹ آتا ہے۔

حواشی
(١) في [و]: (نزه).
(٢) في [ط]: (فمن لا).
(٣) في [أ، ح، ط، هـ]: (راجعه).
(٤) سقط الخبر من: [أ، ح، ط، هـ].
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الإيمان / حدیث: 32383
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): صحيح.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32383، ترقيم محمد عوامة 31005)