حدیث نمبر: 32375
٣٢٣٧٥ - حدثنا ابن نمير (قال: حدثنا) (١) هشام عن أبيه عن المسور بن مخرمة وابن عباس أنهما دخلا على عمر حين طعن (فقالا) (٢): الصلاة، فقال: إنه لاحظ لأحد في الإسلام (لمن) (٣) أضاع الصلاة، فصلى وجرحه (يثعب) (٤) دمًا (٥) (٦).مولانا محمد اویس سرور
حضرت مسور بن مخرمہ رضی اللہ عنہ اور حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما دونوں حضرات حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے پاس تشریف لے گئے جب انہیں نیزہ مارا گیا ۔ ان دونوں نے کہا : نماز کا وقت : تو حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا : اس شخص کا اسلام میں کوئی حصہ نہیں جس نے نماز کو ضائع کردیا۔ پھر انہوں نے اس حال میں نماز پڑھی کہ ان کے زخم سے خون رس رہا تھا۔
حواشی
(١) سقط من: [و].
(٢) في [أ، هـ]: (فقال).
(٣) سقط من: [جـ، ك، و].
(٤) في [أ، ب، ط]: (يثقب).
(٥) زيادة في [و]: (رض).