حدیث نمبر: 32374
٣٢٣٧٤ - حدثنا يحيى بن يعلى التيمي عن منصور عن طلق بن حبيب عن أنس بن مالك قال: ثلاث من كن فيه وجد طعم الإيمان وحلاوته: أن يكون اللَّه (١) ورسوله أحب إليه مما سواهما، وأن يحب في اللَّه ويبغض في اللَّه، وذكر (الشرك) (٢) (٣).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت طلق بن حبیب رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا : تین خصلتیں ایسی ہیں کہ جس شخص میں بھی پائی جائیں تو اس شخص نے ایمان کے ذائقہ اور اس کی مٹھاس کو پالیا۔ وہ یہ ہیں کہ : اللہ اور اس کے رسول کی محبت دنیا کی تمام چیزوں سے زیادہ ہو، اور یہ کہ وہ کسی سے محبت کرے اللہ کی خوشنودی میں، اور کسی سے بغض رکھے اللہ کی خوشنودی میں، اور شرک کا ذکر فرمایا۔

حواشی
(١) في [و]: زيادة ﵎.
(٢) في [و]: (المشرك).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الإيمان / حدیث: 32374
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): صحيح؛ أخرجه اللالكائي في اعتقاد أهل السنة (١٦٩٠)، وابن أبي الدنيا في الإخوان (١٦)، وورد مرفوعًا بنحوه عند البخاري (٢١) ومسلم (٤٣).
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32374، ترقيم محمد عوامة 30997)