حدیث نمبر: 32366
٣٢٣٦٦ - حدثنا ابن (مهدي) (١) عن سفيان عن إبراهيم بن مهاجر عن مجاهد عن ابن عباس أنه قال لغلمانه: من أراد منكم الباءة زوجناه، فلا يزني منكم زان إلا نزع اللَّه منه نور الإيمان، فإن شاء أن يرده (رده) (٢)، وأن شاء أن يمنعه (إياه) (٣) منعه (٤).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت مجاہد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے اپنے لڑکوں سے ارشاد فرمایا : تم میں سے جو نکاح کا ارادہ رکھتا ہو تو ہم اس کی شادی کردیتے ہیں۔ اس لیے کہ تم میں کوئی زنا کرنے والا زنا نہیں کرے گا مگر اللہ اس سے ایمان کا نور چھین لیں گے۔ پھر اگر لوٹانا چاہیں گے تو لوٹا دیں گے اور اگر روکنا چاہیں گے تو اس سے ایمان کو روک لیں گے۔

حواشی
(١) في [و]: (مسهر).
(٢) سقط من: [ط، هـ].
(٣) سقط من: [ك].
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الإيمان / حدیث: 32366
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): حسن؛ إبراهيم بن مهاجر صدوق على الصحيح.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32366، ترقيم محمد عوامة 30989)