مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الإيمان
ما (ذكر) فيما يطوى عليه المؤمن من الخلال باب: جن لوگوں نے کہا کہ مومن کی عادتیں ایسی ہوتی ہیں
٣٢٣٥٧ - حدثنا علي بن هاشم عن (ابن) (١) أبي ليلى (عن المنهال) (٢) عن سعيد بن جبير عن ابن عباس (عن الحكم يرفعه) (٣) أن رجلًا أتى النبي ﷺ وقال: إن على أمي رقبة مؤمنة وعندي رقبة سوداء أعجمية فقال: "ائت بها"، فقال: "أتشهدين أن لا إله إلا اللَّه وأني رسول اللَّه"، قالت: نعم، قال: "فاعتقها" (٤).حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضرت حکم رحمہ اللہ نے مرفوعاً بیان کیا ہے کہ ایک آدمی نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہو کر عرض کرنے لگا : میری والدہ کے ذمہ ایک مومنہ باندی تھی۔ اور میرے پاس ایک عجمی سیاہ رنگ کی باندی ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : اس کو میرے پاس لاؤ۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا : کیا تم گواہی دیتی ہو کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، اور میں اللہ کا رسول ہوں ؟ اس نے کہا، جی ہاں ! آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : اس کو آزاد کردو۔