مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الإيمان
ما قالوا في صفة الإيمان باب: جن لوگوں نے ایمان کی صفت کے بارے میں بیان کیا
٣٢٣٤١ - حدثنا حماد بن (معقل) (١) عن غالب (عن) (٢) بكر قال: لو سئلت عن أفضل أهل هذا المسجد؟ فقالوا: (نشهد) (٣) أنه مؤمن مستكمل الإيمان بريء من النفاق، لم أشهد، ولو (شهدت) (٤) لشهدت أنه في الجنة، ولو سئلت عن (أشر أو أخبث) (٥) -الشك من أبي (بكر) (٦) - (رجل) (٧) فقالوا: (نشهد) (٨) أنه منافق مستكمل النفاق بريء من الإيمان، لم أشهد، ولو شهدت لشهدت أنه في النار.حضرت غالب بن بکر فرماتے ہیں کہ اگر مجھ سے مسجد کے سب سے افضل آدمی کے بارے میں سوال کیا جائے کہ کیا آپ گواہی دیتے ہیں کہ وہ کامل ایمان والا مومن ہے اور نفاق سے بری ہے۔ تو میں گواہی نہیں دوں گا اور اگر گواہی دوں گا تو یہ گواہی اس بات کی گواہی ہوگی کہ وہ جنت میں ہے۔ اگر مجھ سے سب سے برے آدمی کے بارے میں سوال کیا جائے اور لوگ کہیں کہ کیا آپ گواہی دیتے ہیں کہ وہ مکمل نفاق والا منافق ہے اور ایمان سے محروم ہے تو میں گواہی نہیں دوں گا کیونکہ اگر میں گواہی دوں تو وہ گواہی اس بات کی ہوگی کہ وہ جہنم میں ہے۔