مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 32333

باب: جن لوگوں نے ایمان کی صفت کے بارے میں بیان کیا

ما قالوا في صفة الإيمان

حدیث نمبر: 32333
٣٢٣٣٣ - حدثنا أبو أسامة قال: حدثنا عوف عن عبد اللَّه بن عمرو بن هند الجملي قال: قال علي (١): الإيمان (يبدأه) (٢) (نقطة) (٣) بيضاء في القلب، كلما ازداد ⦗١٤⦘ الإيمان ازدادت بياضًا حتى يبيض القلب كله، والنفاق (يبدأه) (٤) (نقطة) (٥) سوداء في القلب، كلما (ازداد النفاق) (٦) ازدادت سوادًا حتى يسود القلب كله، والذي نفسي بيده لو شققتم (عن) (٧) قلب مؤمن لوجدتموه أبيض (القلب) (٨)، ولو شققتم (عن) (٩) قلب منافق (لو) (١٠) جدتموه أسود (القلب) (١١) (١٢).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت عبد اللہ بن عمرو بن ھند الجملی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا : ایمان کی شروعات دل میں ایک سفید نقطہ سے ہوتی ہے ۔ جیسے جیسے ایمان بڑھتا رہتا ہے سفیدی میں بھی اضافہ ہوتا ہے، یہاں تک کہ ایمان کے نور سے مومن کا سارا دل سفید ہوجاتا ہے اور نفاق کی شروعات دل میں ایک سیاہ نقطہ سے ہوتی ہے، جیسے جیسے نفاق بڑھتا ہے سیاہی میں بھی زیادتی ہوتی ہے، یہاں تک کہ سارا دل ہی نفاق کی ظلمتوں سے کالا ہوجاتا ہے۔ اور قسم ہے اس ذات کی جس کے قبضۂ قدرت میں میری جان ہے، اگر تم مومن کے دل کو چیر کر دیکھو تو ضرور تم اس کو سفید پاؤ گے ، اور اگر تم منافق کے دل کو چیر کر دیکھو تو ضرور تم اس کو سیاہ پاؤ گے۔

حواشی
(١) زيادة في [و]: (رض).
(٢) في [هـ]: (يبدو).
(٣) في [و]: (لحظة).
(٤) في [هـ]: (يبدو).
(٥) في [و]: (لحظة).
(٦) سقط من: [أ، ط].
(٧) في [أ، ط]: (على).
(٨) زيادة من: [و].
(٩) في [أ، ط]: (على).
(١٠) في [و]: (و).
(١١) سقط من: [هـ].
(١٢) مجهول منقطع؛ عبد اللَّه بن علي بن هند الجميلي ضعيف، ولم يثبت سماعه من علي، أخرجه البيهقي في الشعب (٣٨).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الإيمان / حدیث: 32333
درجۂ حدیث محدثین: إسناده مجهول منقطع
تخریج حدیث «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: مجهول منقطع؛ عبد اللَّه بن علي بن هند الجميلي ضعيف، ولم يثبت سماعه من علي . ، ترقيم محمد عوامة: 30957»