حدیث نمبر: 32328
٣٢٣٢٨ - حدثنا أبو الأحوص عن منصور عن ربعي عن رجل من بني أسد عن علي قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "أربع لن يجد رجل طعم الإيمان حتى يؤمن بهن: لا إله إلا اللَّه وحده (وأني) (١) رسول اللَّه بعثني بالحق، وبأنه ميت ثم مبعوث (من) (٢) بعد الموت، ويؤمن بالقدر كله" (٣).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : چار چیزیں ایسی ہیں کہ آدمی ہرگز ایمان کا ذائقہ نہیں پاسکتا یہاں تک کہ وہ ان چار چیزوں پر دل سے یقین نہ کرلے : وہ چیزیں یہ ہیں : یقین کرنا کہ اللہ کے سوا کوئی معبود برحق نہیں وہ اکیلا ہے ، اور یقینا میں اللہ کا رسول ہوں اللہ نے مجھے حق دے کر بھیجا ہے ۔ اور اس بات کا یقین کہ وہ مرے گا اور مرنے کے بعد پھر اٹھایا جائے گا۔ اور وہ ہر قسم کی تقدیر کو دل سے مان لے۔

حواشی
(١) في [ط]: (وأن).
(٢) زائدة من: [ك].
(٣) مجهول؛ لإبهام الراوي عن علي، أخرجه أحمد (١١١٢)، والترمذي (٢١٤٥)، والحاكم ١/ ١٣٣، وعبد بن حميد (٧٥)، وأبو يعلى (٣٧٦)، والبغوي (٦٦)، وبنحوه: ابن ماجه (٨١)، والطيالسي (١٠٦)، وابن حبان (١٧٨)، وابن أبي عاصم في السنة (٨٨٧)، والبزار (٩٠٤)، والخطيب ٣/ ٣٦٦.
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الإيمان / حدیث: 32328
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32328، ترقيم محمد عوامة 30952)