مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 32306
باب: قرآن اور بادشاہت کا بیان
في القرآن (والسلطان)
حدیث نمبر: 32306
٣٢٣٠٦ - حدثنا أبو أسامة عن مسعر قال: حدثنا معن قال: أتى رجل ابن مسعود فقال: علمني كلمات جوامع نوافع فقال: تعبد اللَّه، ولا تشرك به شيئا، وتزول مع القرآن حيث (زال) (١) (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت معن فرماتے ہیں کہ ایک آدمی حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہو کر کہنے لگا : مجھے ایسے کلمات سکھا دیجئے جو جامع بھی ہوں اور نافع بھی۔ آپ نے فرمایا : تم اللہ کی عبادت کرو اور اس کے ساتھ کسی چیز کو شریک مت ٹھہراؤ اور جہاں قرآن ہٹے تم بھی اس کے ساتھ ہٹ جاؤ۔
حواشی
(١) في [ط]: (يزال).
(٢) منقطع؛ معن لا يروي عن ابن مسعود.