مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الصلوات
من كان يقول: إذا كان ثوب (واحد) فليتزر به باب: جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ اگر ایک کپڑا ہو تو اسے بطور تہبند کے استعمال کرلے
حدیث نمبر: 3230
٣٢٣٠ - حدثنا شريك عن عبد اللَّه بن محمد بن عقيل عن جابر قال: رأيته يصلي في ثوب (واحد) (١) مؤتزرا به (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ بن محمد بن عقیل فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت جابر کو دیکھا کہ انہوں نے ایک کپڑے میں اس طرح نماز پڑھی کہ اسے بطور ازار کے باندھا ہوا تھا۔
حواشی
(١) زيادة من [أ].