مصنف ابن ابي شيبه
كتاب فضائل القرآن
في القرآن يختلف (على الياء والتاء) باب: قرآن میں جب یاء اور تاء میں اختلاف ہو جائے
حدیث نمبر: 32282
٣٢٢٨٢ - حدثنا معاوية بن (عمر) (١) عن زائدة عن عاصم عن (زر) (٢) عن عبد اللَّه قال: إذا تماريتم (في القرآن) (٣) في ياء أو تاء فاجعلوها ياء وذكروا القرآن فإنه مذكر (٤).مولانا محمد اویس سرور
حضرت زرّ فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا : جب تم قرآن میں حرف یاء اور حرف تاء کے بارے میں جھگڑنے لگو تو اس کو حرف یاء بنادو۔ اور قرآن کو مذکر پڑھو کیونکہ وہ مذکر ہے۔
حواشی
(١) في [أ، ط، هـ]: (عمرو).
(٢) في [أ، ب]: (ذر)، وفي [ط]: (رز).
(٣) سقط من: [جـ، ك].