مصنف ابن ابي شيبه
كتاب فضائل القرآن
من قال: عظموا القرآن باب: جو حضرات فرماتے ہیں کہ قرآن کی تعظیم کرو
حدیث نمبر: 32230
٣٢٢٣٠ - حدثنا وكيع (عن) (١) علي بن مبارك عن أبي (حكيمة) (٢) العبدي قال: كنا نكتب المصاحف بالكوفة فيمر علينا علي (فيقوم) (٣) فينظر ويعجبه خطنا ويقول: هكذا نوروا ما نور اللَّه (٤).مولانا محمد اویس سرور
حضرت علی رضی اللہ عنہ بن مبارک فرماتے ہیں کہ حضرت ابو حکیمہ العبدی نے فرمایا : ہم کوفہ میں قرآن کو مصاحف میں لکھتے تھے۔ پس حضرت علی رضی اللہ عنہ کا ہم پر گزر ہوا تو وہ کھڑے ہو کر دیکھنے لگے اور ہماری خوش نویسی کو سراہا، اور فرمایا : اسی طرح واضح کرو جیسا کہ اللہ نے واضح کیا۔
حواشی
(١) في [ك]: (قال أخبرنا).
(٢) في [أ، ب، جـ، ط]: (أبي حليمة).
(٣) سقط من: [ط، هـ].