٣٢٢١٣ - حدثنا وكيع عن هشام بن الغاز عن سليمان بن موسى عن عقبة بن عامر قال: كنت مع النبي ﷺ في سفر، فلما طلع الفجر (١) وأقام ثم أقامني عن يمينه وقرأ بالمعوذتين، فلما انصرف قال: كيف رأيت؟ (قلت: قد رأيت) (٢) يا رسول اللَّه قال: فاقرأ بهما كلما نمت وكلما قمت (٣).حضرت عقبہ بن عامر فرماتے ہیں کہ میں ایک سفر میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ تھا۔ پس جب فجر صادق طلوع ہوئی ۔ میں نے اذان دی اور اقامت کہی۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھے اپنے دائیں جانب کھڑا کیا اور معوذتین کی تلاوت فرمائی۔ پس جب نماز سے فارغ ہوئے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : تو نے دیکھ لیا جو میں نے پڑھا ؟ مں ھ نے کہا : اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! تحقیق میں نے دیکھ لیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : تو ان دونوں سورتوں کو پڑھا کر جب بھی تو سو اور جب بھی تو بیدار ہو۔