مصنف ابن ابي شيبه
كتاب فضائل القرآن
من نهى عن التماري في القرآن باب: جو شخص قرآن کے بارے میں جھگڑا کرنے سے روکے
حدیث نمبر: 32171
٣٢١٧١ - حدثنا أبو أسامة عن شعبة عن عبد الملك بن ميسرة قال: سمعت النزال يقول: قال عبد اللَّه: سمعت رسول اللَّه ﷺ يقول: "إن من قبلكم اختلفوا فيه فأهلكهم، فلا تختلفوا فيه"، -يعني (١) القرآن (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یوں فرماتے ہوئے سنا ہے کہ بلاشبہ تم سے پہلے لوگوں نے اس میں اختلاف کیا تو اللہ نے ان کو ہلاک و برباد کردیا۔ پس تم اس میں اختلاف مت کرو، یعنی قرآن میں۔
حواشی
(١) في [ك]: زيادة (في).