مصنف ابن ابي شيبه
كتاب فضائل القرآن
ما نزل من القرآن بمكة والمدينة باب: قرآن کا جو حصہ مکہ اور مدینہ میں نازل ہوا
حدیث نمبر: 32144
٣٢١٤٤ - حدثنا وكيع عن إسرائيل عن أبي إسحاق عن عبد الرحمن بن يزيد عن عبد اللَّه قال: قرأنا المفصل حججًا، ونحن بمكة ليس (فيها) (١): ﴿يَاأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا﴾ (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد الرحمن بن یزید فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا : ہم نے چھوٹی سورتیں بطور دلائل کے مکہ میں پڑھیں، ان سورتوں میں ( اے ایمان والو) نہیں تھا۔
حواشی
(١) في [ك]: (فيه).