حدیث نمبر: 32136
٣٢١٣٦ - حدثنا عفان قال: حدثنا حماد بن سلمة عن علي بن زيد عن عمار ابن أبي عمار قال: سمع أبا (حبة) (١) (البدري) (٢) قال: لما نزلت: ﴿لَمْ يَكُنِ الَّذِينَ كَفَرُوا مِنْ أَهْلِ الْكِتَابِ﴾ [البينة: ١]، إلى آخرها قال: جبريل يا رسول اللَّه إن ربك (يأمرك) (٣) أن تقرئها أبيًا فقال النبي ﷺ لأبي: "إن جبريل أمرني أن أقرئك هذه السورة"، قال أبيٌ: (أذكرني) (٤) يا رسول اللَّه، قال: "نعم" (٥).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت عمار بن ابی عمار فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابو حبہ بدری کو یوں فرماتے ہوئے سنا ہے : جب آیت : ہرگز نہ تھے وہ لوگ جو کافر ہیں اہل کتا ب میں ، آخر تک نازل ہوئی۔ تو جبرائیل نے فرمایا : اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا رب آپ کو حکم دیتا ہے کہ آپ یہ سورت ابی ّ کو پڑھا دیں۔ تو نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ابی ّ سے فرمایا : جبرائیل نے مجھے حکم دیا ہے کہ میں تمہیں یہ سورت پڑھا دوں، حضرت ابی ّ نے فرمایا : اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! کیا انہوں نے میرا نام ذکر کیا ؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : جی ہاں۔

حواشی
(١) في [أ، ب، ط]: (حية).
(٢) في [أ، ب، جـ، ط، ك]: (البردي).
(٣) في [ط]: (يأمرها).
(٤) في [ك]: (أذكرته)، وفي [جـ]: (أذكرني)، وفي [أ، ب]: (ذكرني).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب فضائل القرآن / حدیث: 32136
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): ضعيف؛ لضعف علي بن جدعان، أخرجه أحمد (١٦٠٠)، وابن أبي عاصم في الآحاد (١٩٦٥)، والطبراني ٢٢/ (٨٢٣)، وابن الأثير ٦/ ٦٦، والدولابي ١/ ٢٤.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32136، ترقيم محمد عوامة 30761)