حدیث نمبر: 32115
٣٢١١٥ - حدثنا حفص عن هشام بن عروة قال: كان أبي إذا رأى شيئًا من أمر الدنيا يعجبه قال: ﴿لَا تَمُدَّنَّ عَيْنَيْكَ إِلَى مَا مَتَّعْنَا بِهِ أَزْوَاجًا مِنْهُمْ﴾ [الحجر: ٨٨].
مولانا محمد اویس سرور

حضرت ہشام بن عروہ فرماتے ہیں کہ میرے والد جب دنیا کی کوئی چیز دیکھتے جو ان کو اچھی لگتی تو آیت تلاوت فرماتے ! اور نہ آنکھ اٹھا کر دیکھو تم اس طرف جو سازو سامان ہم نے ان میں سے مختلف قسم کے لوگوں کو دیا ہے۔

حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب فضائل القرآن / حدیث: 32115
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32115، ترقيم محمد عوامة 30740)