مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 32111
باب: جو شخص قرآن پڑھے جانے کے وقت یوں کہنا نا پسند کرے! ایسا نہیں ہے
من كره أن يقول: إذا قرأ القرآن ليس كذا
٣٢١١١ - حدثنا إسحاق الأزرق عن الأعمش قال (١): قال لي إبراهيم: إن إبراهيم التيمي يزيد أن تقرئه قراءة عبد اللَّه، قلت: لا أستطيع، قال: بلى، (٢) فإنه قد أراد (ذاك) (٣)، قال: فلما رأيته (قد هَوِي ذلك) (٤) قلت: فيكون هذا بمحضر منك فنتذاكر حروف عبد اللَّه، فقال: (اكفني) (٥) هذا، قلت: وما تكره من هذا، قال: أكره أن أقول (لشيء هو كذا، وليس) (٦) هو (هكذا) (٧)، أو أقول: فيها واو (وليس) (٨) فيها واو.حضرت اعمش فرماتے ہیں کہ ابراہیم نے مجھ سے فرمایا : بلاشبہ ابراہیم التیمی چاہ رہے ہیں کہ تم ان کو حضرت عبد اللہ کی قراءت پڑھا دو ۔ میں نے کہا : میں طاقت نہیں رکھتا۔ انہوں نے فرمایا : کیوں نہیں، پس بیشک ان کا یہی ارادہ ہے، اعمش فرماتے ہیں : جب میں نے ان کو دیکھا کہ وہ یہی چاہ رہے ہیں تو میں نے کہا : ٹھیک ہے یہ آپ کی موجودگی میں ہو، تاکہ ہم حضرت عبد اللہ کے حروف کا مذاکرہ کریں۔ تو آپ نے فرمایا : مجھے اس سے معاف رکھو۔ میں نے کہا : آپ اس میں کیا ناپسند کرتے ہیں، آپ نے فرمایا : میں ناپسند کرتا ہوں کہ میں کسی آیت کے بارے میں کہوں : کہ وہ ایسے ہے تو وہ اس طرح نہ ہو یا میں کہوں : اس میں واؤ ہے ، اور اس میں واؤ نہ ہو۔