مصنف ابن ابي شيبه
كتاب فضائل القرآن
من كره أن يفسر القرآن باب: جو ناپسند کرے اس بات کو کہ قرآن کی تفسیر بیان کی جائے
حدیث نمبر: 32097
٣٢٠٩٧ - حدثنا غندر عن شعبة عن عمرو بن مرة قال: سأل رجل سعيد بن المسيب عن آية من القرآن فقال: لا تسألني عن القرآن وسل عنه من يزعم أنه لا يخفى عليه منه شيء -يعني عكرمة.مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمرو بن مرہ فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نے حضرت سعید بن المسیب سے قرآن کی ایک آیت کے متعلق سوال کیا ؟ تو آپ نے فرمایا : مجھ سے قرآن کے بارے میں سوال نہ کرو بلکہ اس سے پوچھو جو دعویٰ کرتا ہے کہ اس پر قرآن کی کوئی چیز مخفی نہیں ہے ۔ یعنی حضرت عکرمہ سے۔