مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 32070

باب: اس شخص کے بارے میں جو قرآن سیکھے اور سکھائے

فيمن تعلم القرآن وعلمه

حدیث نمبر: 32070
٣٢٠٧٠ - حدثنا عبيد اللَّه قال: (أخبرنا) (١) إسرائيل عن أبي إسحاق عن أبي الأحوص عن عبد اللَّه قال: لو جعل (لأحد) (٢) خمس قلائص إن صلى الغداة (بالثوية) (٣) (لبات) (٤) يقول لأهله: لقد (أتى لي) (٥) أن أنطلق، واللَّه (لأن) (٦) يقعد أحدكم فيتعلم خمس آيات من كتاب اللَّه فلهن خير له من خمس قلائص وخمس قلائص (٧).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت ابو الاحوص فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا : اگر کسی کے لیے پانچ جوان اونٹوں کو مقرر کردیا جائے اس صورت میں کہ وہ صبح کی نماز مقام ثویہ میں پڑھے، تو وہ رات بھر گھر والوں سے کہتا رہے گا کہ میرے چلنے کا وقت آگیا ہے : اللہ کی قسم ! تم میں سے ہر کوئی بیٹھ کر کتاب اللہ کی پانچ آیات سیکھے تو یہ اس کے حق میں پانچ جوان اونٹنیوں اور مزید پانچ جوان اونٹنیوں سے افضل ہے۔

حواشی
(١) في [ك]: (أنبأنا).
(٢) في [ك]: (لأحدكم).
(٣) الثوية: مكان قرب الكوفة على ميلين منها، وفي [جـ]: (بالنوبة)، وفي [ط]: (بالبنوه)، وفي [هـ]: (بالقرية).
(٤) في [أ، ب، ط]: بياض.
(٥) في [أ، ب، ط]: بياض، وفي [جـ، ك]: (أبالي)، وفي [هـ]: (أنى لي).
(٦) في [جـ، ك]: (لئن)، وفي [ط، هـ]: (لا).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب فضائل القرآن / حدیث: 32070
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): صحيح.
تخریج حدیث «ترقيم محمد عوامة: 30698»