مصنف ابن ابي شيبه
كتاب فضائل القرآن
من قال: يشفع القرآن لصاحبه يوم القيامة باب: جو کہے: قرآن اپنے پڑھنے والے کی قیامت کے دن شفاعت کرے گا
٣٢٠٤٢ - حدثنا حسين بن علي عن زائدة عن عاصم عن أبي صالح عن أبي هريرة قال: نعم الشفيع القرآن (١) يوم القيامة، قال: يقول: يا رب (قد) (٢) كنت أمنعه شهوته في الدنيا فأكرمه، قال: فيلبس حلة الكرامة، قال: فيقول: (أي) (٣) رب زده، قال: فيحلى حلة الكرامة، فيقول: أي رب زده قال: فيكسى تاج الكرامة، قال: فيقول: (أي) (٤) رب زده، قال: فيرضى (عنه) (٥) فليس بعد ﵁ شيء (٦).حضرت ابو صالح فرماتے ہیں کہ حضرت ابوہریرہ نے ارشاد فرمایا : قرآن بہترین شفاعت کرنے والا ہوگا قیامت کے دن، راوی کہتے ہیں : قرآن کہے گا : اے میرے رب ! میں نے اس کو دنیا میں نفسانی شہوات سے روکے رکھا پس تو اس کا اعزازو اکرام فرما۔ پھر اس شخص کو عزت و شرافت کا لباس پہنایا جائے گا، پھر قرآن کہے گا : اے میرے رب ! اور اضافہ فرما۔ پھر اس شخص کو عزت و شرافت کے زیور پہنائے جائیں گے، پھر قرآن کہے گا : اے میرے رب ! اور اضافہ فرما۔ تو پھر اس شخص کو عزت و شرافت کا تاج پہنایا جائے گا۔ پھر قرآن کہے گا : اے میرے رب ! اور اضافہ فرما۔ تو اللہ اس سے راضی ہوجائیں گے۔ اور اللہ کی رضا کے بعد کوئی چیز باقی نہیں رہتی۔