مصنف ابن ابي شيبه
كتاب فضائل القرآن
في الرجل إذا ختم ما يصنع باب: جب آدمی قرآن ختم کرے تو وہ کیا کرے؟
حدیث نمبر: 32038
٣٢٠٣٨ - حدثنا يحيى بن سعيد القطان عن التيمي عن رجل عن أبي العالية أنه كان إذا أراد أن يختم القرآن من آخر النهار أخره إلى أن يمسي، وإذا أراد أن يختمه من آخر الليل أخره إلى أن يصبح.مولانا محمد اویس سرور
ایک شخص بیان کرتے ہیں کہ حضرت ابو العالیہ کا جب قرآن ختم کرنے کا ارادہ ہوتا تو اگر دن کا آخری حصہ ہوتا تو اسے شام تک مؤخر فرما دیتے۔ اور جب ختم کرنے کا ارادہ ہوتا اور رات کا آخری حصہ ہوتا تو اسے صبح تک مؤخر کردیتے۔