مصنف ابن ابي شيبه
كتاب فضائل القرآن
من كره أن يتأكل بالقرآن باب: جو شخص نا پسند کرتا ہے کہ قرآن کے ذریعے سے کھائے
حدیث نمبر: 31993
٣١٩٩٣ - حدثنا وكيع عن سفيان عن واقد عن (زاذان) (١) قال: من قرأ القرآن ليتأكل به الناس لقي اللَّه وليس على وجهه مزعة لحم.مولانا محمد اویس سرور
حضرت واقد فرماتے ہیں کہ حضرت زاذان نے ارشاد فرمایا؛ جو شخص قرآن پڑھے تاکہ اس کی وجہ سے لوگوں سے کھائے قیامت کے دن وہ اللہ سے ایسی حالت میں ملے گا کہ اس کے چہرے پر گوشت کا ٹکڑا بھی نہیں ہوگا۔
حواشی
(١) في [جـ]: (زاذار).