مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 3197
باب: ایک ایک کپڑے میں نماز پڑھنے کا حکم
في الصلاة في الثوب الواحد
حدیث نمبر: 3197
٣١٩٧ - حدثنا ملازم بن عمرو (عن) (١) عبد اللَّه بن بدر عن قيس بن طلق بن علي عن أبيه قال: جاء رجل فقال: يا نبي اللَّه ما ترى في الصلاة في (الثوب) (٢) الواحد؟ قال: فأطلق (نبي اللَّه) (٣) ﷺ إزاره (فطارق) (٤) به رداءه، ثم اشتمل بهما، ثم صلى بنا، فلما قضى الصلاة قال: "أَكُلُّكُمْ يَجِدُ ثَوْبَيْنِ؟ " (٥).مولانا محمد اویس سرور
حضرت طلق بن علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ایک آدمی آیا اور اس نے عرض کیا اے اللہ کے نبی ! ایک کپڑے میں نماز پڑھنے کو آپ کیسا سمجھتے ہیں ؟ اس پر حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنا ازار کھولا اور اسے اپنی چادر کے ساتھ ملا کر دونوں کو اپنے اوپر لپیٹ لیا، پھر ہمیں نماز پڑھائی۔ نماز پوری کرنے کے بعد فرمایا کہ کیا تم میں سے ہر ایک کو دو کپڑے مل جاتے ہیں ؟
حواشی
(١) في [أ، هـ]: (ابن).
(٢) في [أ، جـ، ك]: (ثوب).
(٣) في [أ، جـ، ك]: (النبي).
(٤) في [أ، ب]: (فطارق)، وكذا في [جـ]: وفي [ك، هـ] (فطارف).