مصنف ابن ابي شيبه
كتاب فضائل القرآن
في التطريب من كرهه باب: گانے کے انداز میں پڑھنے کا بیان ، جو لوگ اس کو ناپسند سمجھتے ہیں
حدیث نمبر: 31941
٣١٩٤١ - حدثنا عبد اللَّه بن إدريس عن الأعمش أن رجلًا قرأ عند أنس فطرب فكره ذلك أنس (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت اعمش فرماتے ہیں کہ ایک شخص نے حضرت انس کے پاس گنگنا کر قرآن کی تلاوت کی۔ تو حضرت انس نے اس کو ناپسند کیا۔
حواشی
(١) منقطع؛ سليمان بن الأعمش لم يدرك أنسًا.