حدیث نمبر: 3191
٣١٩١ - حدثنا وكيع قال: حدثنا كثير بن عبد الرحمن عن عطاء عن عائشة قالت: (قال) (١): "من بنى (للَّه) (٢) مسجدًا بنى اللَّه له بيتًا (في الجنة) " (٣)، قيل: وهذه المساجد التي في طريق مكة (قالت) (٤): وهذه المساجد التي في طريق مكة (٥).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جو اللہ کے لئے مسجد بنائے گا اللہ تعالیٰ اس کے لئے جنت میں گھر بنائیں گے۔ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے کسی نے پوچھا کہ مکہ کے راستے میں بنی ہوئی ان مسجدوں کا بھی یہی اج رہے ؟ فرمایا کہ ہاں مکہ کے راستے میں بنی ان مسجدوں کا بھی یہی اجر ہے۔
حواشی
(١) زيادة: (قال) من [أ، ب، هـ]، وفي حاشية [ب]: (رسول اللَّه ﷺ).
(٢) سقط من: [أ، جـ، ك].
(٣) زيادة من [أ].
(٤) في [أ، ب]: (قال).