مصنف ابن ابي شيبه
كتاب فضائل القرآن
ما جاء في إعراب القرآن باب: قرآن کے اعراب کو واضح کر کے پڑھنے سے متعلق روایات کا بیان
حدیث نمبر: 31906
٣١٩٠٦ - حدثنا يحيى بن آدم قال: حدثنا حماد بن زيد قال: حدثنا واصل مولى (أبي) (١) عيينة عن يحيى بن عقيل عن يحيى بن يعمر عن أبي بن كعب قال: تعلموا العربية كما تعلمون حفظ القرآن (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت یحییٰ بن یعمر فرماتے ہیں کہ حضرت ابی بن کعب نے ارشاد فرمایا : تم لوگ عربی زبان کو ایسے سیکھو جیسے قرآن کو زبانی یا د کرتے ہو۔
حواشی
(١) في [أ، ح، ط، هـ]: (ابن).
(٢) رجاله ثقات، أخرجه ابن عدي ١/ ٢٠٩، والبيهقي في الشعب (٢٣٠١).