مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الصلوات
من كره أن يؤثر السجود في وجهه باب: جو حضرات اس بات کو مکروہ سمجھتے ہیں کہ سجدہ کرتے ہوئے چہرے کو بھی زمین سے لگائے
حدیث نمبر: 3171
٣١٧١ - حدثنا الفضل بن دُكين عن مسافر (الجصاص) (١) عن حبيب بن ⦗١٧٥⦘ أبي ثابت قال: شكوت إلى مجاهد الأثر بين عيني، فقال (لي) (٢): إذا سجدت فتجاف.مولانا محمد اویس سرور
حضرت حبیب بن ابی ثابت کہتے ہیں کہ میں نے حضرت مجاہد سے اپنی آنکھوں کے درمیان موجود نشان کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے فرمایا کہ جب تم سجدہ کرو تو پیشانی کو ہلکے سے زمین پر رکھو۔
حواشی
(١) في [أ، ب]: (الخصاص).
(٢) سقط من: [جـ].