مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الصلوات
في الرجل إذا سلم ينصرف عن يمينه أو عن يساره باب: آدمی سلام پھیرنے کے بعد دائیں جانب مڑے یا بائیں جانب؟
حدیث نمبر: 3143
٣١٤٣ - حدثنا وكيع عن سفيان عن أبي إسحاق عن ناجية: أن أبا عبيدة رأى رجلا انصرف (عن) (١) يساره فقال: أما هذا فقد أصاب السنة (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ناجیہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابو عبیدہ نے ایک آدمی کو دیکھا جو نماز پڑھنے کے بعد بائیں جانب کو اٹھا تو آپ نے فرمایا کہ اس نے سنت پر عمل کیا ہے۔
حواشی
(١) في [جـ، ك]: (على).