مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 3141

باب: آدمی سلام پھیرنے کے بعد دائیں جانب مڑے یا بائیں جانب؟

في الرجل إذا سلم ينصرف عن يمينه أو عن يساره

حدیث نمبر: 3141
٣١٤١ - حدثنا وكيع عن عبد السلام بن شداد عن غزوان بن جرير عن أبيه: أن عليا كان إذا سلم لا يبالي انصرف على يمينه أو على شماله (١).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت جریر فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ جب سلام پھیرلیتے تو اس بات کی پرواہ نہ کرتے کہ دائیں جانب رخ کریں یا بائیں جانب۔

حواشی
(١) مجهول؛ لجهالة غزوان وأبيه.
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الصلوات / حدیث: 3141
تخریج حدیث «ترقيم محمد عوامة: 3129»