مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الصلوات
في الرجل إذا سلم ينصرف عن يمينه أو عن يساره باب: آدمی سلام پھیرنے کے بعد دائیں جانب مڑے یا بائیں جانب؟
حدیث نمبر: 3137
٣١٣٧ - حدثنا أبو معاوية ووكيع عن الأعمش عن عمارة عن الأسود قال: قال عبد اللَّه: لا يجعلن أحدكم للشيطان من نفسه جزءا؛ لا يرى (إلا) (١) أن حقا عليه ألا ينصرف إلا عن يمينه، أكثر ما رأيت رسول اللَّه ﷺ ينصرف عن شماله (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبدا للہ فرماتے ہیں کہ تم میں سے کوئی شخص اپنے جسم میں شیطان کے لئے کوئی حصہ نہ چھوڑے۔ اور اپنے اوپر یہ ضروری نہ سمجھے کہ اس نے دائیں طرف ہی مڑنا ہے۔ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اکثر بائیں طرف مڑتے دیکھا ہے۔
حواشی
(١) سقط من: [أ، ط، هـ].