٣١٢٥ - حدثنا أبو معاوية عن الأعمش عن المسيب بن رافع عن وراد مولى المغيرة بن شعبة قال: كتب معاوية إلى المغيرة بن شعبة: أي شيء كان رسول اللَّه ﷺ يقول إذا سلم (من) (١) الصلاة؟ قال: فأملاها على المغيرة بن شعبة فكتب بها (إلى) (٢) معاوية: أن رسول اللَّه ﷺ كان يقول إذا سلم: "لَا إِلَهَ إلا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ، لَهُ الملك، وَلَهُ الحْمَدُ، وَهْوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَديرٌ، اللَّهُمَّ لَا مَانعَ لِمَا أَعْطَيْتَ، وَلَا مُعْطِي لِمَا مَنَعْتَ، وَلَا يَنْفَعُ ذَا الجْدِّ مِنْكِ الجَدّ" (٣).حضرت ورّاد کہتے ہیں کہ حضرت معاویہ نے حضرت مغیرہ بن شعبہ کو خط لکھا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نماز کا سلام پھیرنے کے بعدکون سے کلمات کہا کرتے تھے ؟ حضرت مغیرہ نے مجھے وہ کلمات لکھوائے اور حضرت معاویہ کو بھجوادیا۔ اس خط میں انہوں نے یہ لکھا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سلام پھیرنے کے بعد یہ کلمات کہا کرتے تھے۔ : اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، وہ اکیلا ہے اس کے سوا کوئی معبود نہیں۔ بادشاہت اسی کے لئے ہے اور سب تعریفیں بھی اسی کے لئے ہیں۔ وہ ہر چیز پر قادر ہے۔ اے اللہ ! جو چیز تو عطا کرے اس سے کوئی روک نہیں سکتا اور جس چیز سے تو روک دے اسے کوئی عطا نہیں کرسکتا۔ کسی آدمی کا مال و سرمایہ اور اولاد تیرے مقابلے میں اسے کوئی فائدہ نہیں دے سکتی۔