مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 3110
باب: جو حضرات اس بات کو مستحب سمجھتے ہیں کہ سلام پھیرنے کے بعد جلدی سے کھڑا ہو جائے یا قبلے سے رخ پھیر لے
من كان يستحب إذا سلم أن يقوم أو ينحرف
حدیث نمبر: 3110
٣١١٠ - حدثنا هشيم عن منصور وخالد عن أنس بن سيرين عن ابن عمر قال: كان الإمام إذا سلم قام. وقال خالد: انحرف (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ امام جب سلام پھیرتا تو کھڑا ہوجاتا تھا۔ حضرت خالد کی روایت میں ہے کہ قبلے سے رخ پھیر لیتا تھا۔