مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 31066
باب: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے فیصلوں کی کتاب
كتاب أقضية رسول الله ﷺ
حدیث نمبر: 31066
٣١٠٦٦ - حدثنا عبيد اللَّه بن موسى قال: أخبرنا إسرائيل عن عبد اللَّه بن المختار عن الحسن قال: قضى رسول اللَّه ﷺ في رجل عض يد رجل فنزع الرجل يده من فيه فانتزعت ثنيته، فانطلق الرجل إلى رسول اللَّه ﷺ فقال رسول اللَّه ﷺ (١): "إنه لم يدعك تأكل يده"، فلم يقض له من الدية شيئًا (٢).مولانا محمد اویس سرور
حسن فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایسے آدمی کے بارے میں فیصلہ فرمایا جس نے کسی آدمی کا ہاتھ دانتوں سے کاٹا تو اس آدمی نے اپنا ہاتھ اس کے منہ سے کھینچا تو اس کا سامنے والا دانت ٹوٹ گیا۔ پس وہ آدمی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس چلا گیا، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : بیشک اس نے تجھے نہ چھوڑا تاکہ تو اس کا ہاتھ کھا جاتا ! آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کے حق میں کچھ بھی دیت کا فیصلہ نہیں فرمایا۔
حواشی
(١) سقط من: [ك].