مصنف ابن ابي شيبه
كتاب أقضية رسول الله ﷺ
كتاب أقضية رسول الله ﷺ باب: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے فیصلوں کی کتاب
٣١٠٥٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن شعبة عن أبي عون عن الحارث ابن (عمرو) (١) (الهذلي) (٢) عن رجل من أهل حمص من أصحاب معاذ عن معاذ أن النبي ﷺ لما بعثه قال: "كيف تقضي؟ " قال: أقضي بكتاب اللَّه، قال: "فإن لم يكن كتاب؟ " قال: أقضي بسنة (رسول اللَّه ﷺ) (٣)، قال: "فإن لم تكن سنة من رسول ⦗٨٦⦘ اللَّه (٤)؟ "، قال: أجتهد (رأيي) (٥) قال: فقال النبي (صلى اللَّه عليه و (سلم)) (٦) (٧): "الحمد للَّه الذي وفق رسول رسول اللَّه" (٨) (٩).حضرت معاذ فرماتے ہیں کہ جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے انہیں قاضی بنا کر بھیجا تو فرمانے لگے تم کیسے فیصلہ کرو گے ؟ حضرت معاذ نے کہا : کتاب اللہ کے ذریعہ، نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کہا : اگر کوئی بات کتاب اللہ میں نہ ہوئی ؟ حضرت معاذ نے کہا کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سنت کے مطابق فیصلہ کروں گا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ اگر وہ بات رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سنت میں نہ ہوئی ؟ حضرت معاذ نے کہا میں اپنی رائے سے اجتہاد کروں گا، حضرت معاذ کہتے ہیں کہ پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : کہ تمام تعریفیں اس اللہ کے لئے ہیں جس نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے قاصد ( پیامبر) کو حق سے موافقت کی توفیق عطا فرمائی۔