حدیث نمبر: 31046
٣١٠٤٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يزيد بن هارون (أخبرنا) (١) محمد بن إسحاق عن أبي جعفر محمد بن علي (٢).
مولانا محمد اویس سرور

امام ابو جعفر محمد بن علی رضی اللہ عنہ ، سعید بن المسیب اور حضرت مجاہد یہ سب حضرات فرماتے ہیں کہ حمل بن مالک بن النابغۃ کی دو بیویوں نے ایک دوسرے سے غیرت کھائی، تو ان میں سے ایک نے خیمہ کی لکڑی اٹھا کر اس زور سے ماری کہ دوسری عورت نے مردہ بچہ جنا اور خود بھی مرگئی، پس یہ معاملہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سامنے پیش کیا گیا، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دیت کا بوجھ قاتلہ عورت کے خاندان والوں پر ڈالنے کا فیصلہ فرمایا۔ اور مردہ بچہ کی دیت میں ایک غلام یا باندی کا فیصلہ فرمایا تو قاتلہ عورت کا باپ یا چچا کہنے لگا : کیا ہم اس کی دیت ادا کریں جس نے نہ کھایا ہے نہ کچھ پیا ہے نہ رویا ہے اور نہ ہی چلّایا ہے، اور اس قسم کا خون رائیگاں جاتا ہے ؟ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : یہ شخص تو شاعر وہ جیسا کلام کرتا ہے، جی ہاں ! مردہ بچہ کی دیت غلام یا باندی ہوگی۔

حواشی
(١) في [أ، ط، هـ]: (عن).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب أقضية رسول الله ﷺ / حدیث: 31046
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): مرسل، منقطع حكمًا؛ أبو جعفر تابعي، وابن إسحاق مدلس.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31046، ترقيم محمد عوامة 29702)