مصنف ابن ابي شيبه
كتاب أقضية رسول الله ﷺ
كتاب أقضية رسول الله ﷺ باب: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے فیصلوں کی کتاب
٣١٠٤٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبدة بن سليمان عن سعيد بن أبي عروبة عمن حدثه عن يحيى بن أبي كثير عن أبي الحسن مولى لبني نوفل قال: كنت أنا وامرأتي مملوكين فطلقتها ثنتين ثم أُعتقنا بعد، فأردت مراجعتها، فانطلقت إلى ابن عباس فسألته عن مراجعتها، فقال: إن راجعتها فهي عندك على واحدة ومضت اثنتان قضى بذلك رسول اللَّه ﷺ (١).حضرت ابو الحسن جو کہ بنو نوفل کے آزاد کردہ غلام ہیں فرماتے ہیں کہ میں اور میری بیوی ہم دونوں غلام تھے پس میں نے اپنی بیوی کو دو طلاقیں دے دیں، پھر طلاق دینے کے بعد ہم دونوں کو آزاد کردیا گیا، تو میں نے اپنی بیوی سے رجوع کرنے کا ارادہ کیا اور مں ل رجوع سے متعلق فتویٰ لینے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کے پاس گیا، تو انہوں نے فرمایا : اگر تم اس سے رجوع کرتے ہو تو تمہارے پاس ایک طلاق کا حق ہوگا اور دو طلاقوں کا حق ختم ہوگیا ہے کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اسی طرح فیصلہ فرمایا ہے۔