مصنف ابن ابي شيبه
كتاب أقضية رسول الله ﷺ
كتاب أقضية رسول الله ﷺ باب: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے فیصلوں کی کتاب
حدیث نمبر: 31029
٣١٠٢٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن أشعث عن الزهري قال: قضى رسول اللَّه ﷺ في الذكر إذا استؤصل أو قطعت حشفته الدية (١) مائة من الإبل (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت زھری فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے آلۂ تناسل کے بارے میں جبکہ اسے جڑ سے کاٹ دیا گیا ہو یا اس کے سرے کو کاٹا گیا ہو دیت یعنی سو اونٹوں کا فیصلہ فرمایا۔
حواشی
(١) زاد في [هـ]: (كاملة).